عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے، ویڈیو شیئر کر دی

Advertisements

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے منحرف ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے الزامات اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد جواب میں ایک ویڈیو شیئر کر دی۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی جانب سےٹک ٹاک پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات اور متنازعہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ جذباتی انداز
میں ’ہم بے وفا ہر گز نہ تھے‘ پر لپ سنگنگ کرتے نظر آرہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پیغام وہ اپنی تیسری اہلیہ کو دے رہے ہیں یا اپنی سابقہ بیویوں بشریٰ اقبال یا سیدہ طوبی کو دے رہے ہیں لیکن عامر لیاقت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی وتحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کرنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انورنے بھی پہلی پوسٹ وائرل کردی۔ عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ والدہ کے گلے لگی ہوئی ہیں اور کافی خوش نظر آرہی ہیں۔دونوں کے چہروں پر خوشی صاف دیکھائی دے رہی ہے۔اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے
یہ تصویر مدرز ڈے کے موقع پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری ہمت، میرا سہارا، میرا حوصلہ، میری ہر مشکل میں آسانی صرف میری ماں ہیں،ماں جیسی نعمت دنیا میں نہیں ہے۔اداکارہ نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلدی واپس آجائیں، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں،اداکارہ نے اپنی ماں کی دعا کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری ہر کامیابی کا راز میرے والدین ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے اُن پر نشہ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف خود ہی استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ مجھے بھی زبردستی نشہ کرنے کا کہتے تھے۔جس کے بعد عامر لیاقت کی ایک نازیبا ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment