دھڑالے کی بارشیں یا رہے گا موسم خشک ؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

Advertisements

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا ۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلوداور ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد میں موسم سرداور خشک رہے گا۔کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش /برفباری ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہے
گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سردجبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اٹک اورمظفرا ٓباد میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر ):خیبرپختونخوا : پشاور(ائیرپورٹ06،سٹی05)،چراٹ 06، سیدو شریف ، مالم جبہ ،پاراچنار02،چترال 01، پنجاب :اٹک01اورکشمیر:مظفرآبادمیں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری (انچ): مالم جبہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11 ،زیارت منفی07، گوپس، کالام ، کوئٹہ، استور منفی 05 ،مالم جبہ ، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 03،ہنزہ ، قلات منفی 02،بگروٹ، شوپیاں اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment