حج پالیسی کا اعلان ۔۔۔۔سعودی عرب سے تازہ ترین خبر

Advertisements

کراچی ( ویب ڈیسک) سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے ترمیم شدہ حج پالیسی کا اعلان کر دیا۔ سعودی سول ایوی ایشن گاکا کا حج پالیسی سے متعلق کہنا ہے کہ فضائی عملے، تکنیکی وجوہات پر حج فلائٹ کی تاخیر پر ایئرلائن پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاکا کے مطابق
موسم یا حادثے کے باعث پرواز میں تاخیر جرمانے سے مستثنیٰ ہوگی۔ سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حجاج کی واپسی پر ان کا سامان مقررہ فلائٹ پر لوڈ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، ایئرلائن کا نام، حجاج کا شناختی کارڈ چسپاں نہ ہونے پر سامان لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی۔ گاکا کے مطابق 45 سال سے کم عمر خاتون مسافر کے ہمراہ رشتہ دار کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے اور متعلقہ رشتہ دار کا نام خاتون کے ویزے پر تحریر ہونا لازمی ہوگا۔ سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ویزا، طبی سرٹیفکیٹ کی تصدیق امیگرین کاؤنٹر پر آمد سے پہلے کرانا لازمی ہوگی اور حج سیزن کے اختتام پر سعودی عرب میں رہ جانے والا سامان متعلقہ ملک بھیجنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دنیا بھر سے سعودی عرب جانے والے غیرملکی مسافروں کو اکثر سفری مشکلات درپیش ہوتی ہیں جن کے سدباب کیلئے متعلقہ ادارے نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔اس سلسلے میں سعودی عرب کے اندر یا مملکت سے باہر سفر کے لیے مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے متعدد طریقے بتائے ہیں۔مملکت میں فضائی سفر سے متعلق
ادارے کا کہنا ہے کہ بہتر خدمات کے حصول کے لیے مسافروں کے سوالات اور تجاویز گھنٹے وصول کیے جاتے ہیں۔ جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اکاؤنٹ میں مستند معلومات کے حصول کے لیے پانچ مختلف ذرائع کی نشاندہی کی گئی ہے۔ فضائی سفر سے متعلق معلومات کے لیے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت ٹول فری نمبر 8001168888 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ای میل کے ذریعے معلومات لینے کے خواہشمند افراد costumercare@gaca.gov.sa پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے آفیشل ویب سائٹ gaca.gov.sa اور ٹوئٹر پر معلومات یا تجاویز کے لیے @gacacare سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ فضائی سفر سے متعلق معلومات وتجاویز کے لیے واٹس ایپ نمبر 0115253333 پر بھی رابطہ کر کے خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Leave a Comment