عید الفطر پیر کو ہوگی یا منگل کو؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Advertisements

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عید الفطر پیر کو ہوگی یا منگل کو؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش کا امکان ہفتہ اتوار کی درمیانی شب ایک بجکر 28منٹ پر ہے،ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے ، یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کوہوگی
۔چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ عید کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے اور یکم سے تین مئی کے دوران بلوچستان سندھ و پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہےجبکہ یکم سے دو مئی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق عرب ممالک اور چند خلیجی ممالک میں 2 اپریل اور پاکستان میں 3 اپریل 2022 کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر 29 روزے ہوئے تو عید 2 مئی اور اگر 30 ہوئے تو عید 3 مئی کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن ہونے کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔

Leave a Comment