فرح گجر عمران خان کے ساتھ پہلے سے رابطے میں تھی یا بشریٰ بی بی سے نکاح کے بعد کپتان کی واقف بنی؟ اعزاز سید کی خاص خبر

Advertisements

کراچی (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے نامور پاکستانی صحافی اعزاز سید نے کہا ہے کہ فرح خان جسے گوگی بھی کہتے ہیں اور ان کے شوہر احسن گجر سب سے پہلے جنوری2018ء میں سابق وزیراعظم عمران خان کی خفیہ شادی کی تصاویر میں منظر عام پر لائے ،
بیورو چیف رئیس انصار ی نے کہا کہ2018ء میں جب پی ٹی آئی حکومت آئی تو بشریٰ بی بی اور فرح خان بہت قریبی سہیلی بن چکی تھیں۔ اعزاز سید نے کہا کہ فرح خان جسے گوگی بھی کہتے ہیں اس کا نام سب سے پہلے میڈیا میں عمران خان کے دور حکومت میں آیا اور عثمان بزدار جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے ان کے دور میں فرح خان عرف گوگی اور ان کے جو شوہر ہیں احسن گجر ہیں ان کا نام مختلف زمینوں کی خریداری میں تواتر سے لیا جاتا رہا۔ان پر الزام عائد کیا جاتا رہا کہ پنجاب میں جو ہونے والی پوسٹنگ ٹرانسفرز ہیں ان کے پیسے لئے جاتے ہیں اور یہ پیسے الزام یہ عائد کیا گیا کہ وہ فرح خان گوگی لیتی ہیں یا ان کے شوہراحسن گجر لیتے ہیں۔اسی کے اوپر ابتدائی جو تحقیقات کی گئیں اس میں جو ان کے اکاؤنٹس ہیں وہ چیک کئے گئے تو جو غیر معمولی منتقلی دیکھنے میں آئیں2018ء سے 2022ء کے دوران جب تک یہ پاکستان میں موجود تھیں یہ رقم84 کروڑ70 لاکھ سے بھی زائد کی ٹرانسزیکشن ہیں ۔ماضی میں یہی اکاؤنٹ جو وہ استعمال کرتی رہی ہیں ان کا جو پروفائل ہے ان ٹرانسزیکشن سے نہیں ملتا۔یہ جوٹرانسزیکشن ان کے اکاؤنٹس میں ہوتی رہیں نیب کا یہ کہنا ہے کہ پیسے ڈالے جاتے رہے اور نکالتے جاتے رہے۔اسی وجہ سے نیب منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے اور تحقیقات لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نیب سلیم شہزاد کریں گے۔فرح خان کا نام ایک اور معاملے میں بھی سامنے آیا وہ معاملہ یہ تھاکہ اسلام آباد کے اندر200 کنال سے زائد کی قیمتی قطعہ اراضی خریدی گئی اس میں بھی فرح خان کا نام آیایہ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی زمین ہے۔ 50 کروڑ روپے میں یہ زمین لی گئی اور کہا یہ گیا کہ یہاں پر وہ ایک تعلیمی ادارہ اور ایک لنگر خانہ لوگوں کے لئے تعمیر کرنا چاہ رہی ہیں۔فرح خان اور ان کے شوہر احسن گجر سب سے پہلے جنوری2018ء میں سابق وزیراعظم عمران خان کی خفیہ شادی کی تصاویر میں منظر عام پر آئے۔ فرح خان کے شوہر احسن گجر کا نام گوجرانوالہ کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے بھی لیا جاتا رہا ہے کہ اس میں ان کا ایک بڑا شیئر ہے ۔

Leave a Comment