چین کا پاکستان میں ایک اور منصوبہ کامیابی کیساتھ مکمل!!! عید الفطر کے بعد تاریخ ساز افتتاح کا اعلان

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عیدالفطر کے فوری بعد پیراڈائز پوائنٹ کراچی میں آزمودہ ہمسایہ دوست ملک چین کی نیشنل نیوکلیئر کمپنی کے تعاون سے کے تھری (کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری) کا تاریخ ساز افتتاح ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں چین اور پاکستان کی اعلیٰ شخصیات مدعو ہونگی۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے
مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی ورچوئل تقریب کراچی پیراڈائز پوائنٹ کے ساتھ بیک وقت بیجنگ گریٹ ہال میں ہونگی۔ امکانی طور پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ بیجنگ میں چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے چیئرمین اور دوسرے قومی اداروں کے سربراہان تقریب میں اظہار خیال کریں گے۔

Leave a Comment