عام انتخابات کی تیاریاں یا کچھ اور۔۔۔؟الیکشن کمیشن سے بڑا حکم جاری ہو گیا

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز سروے شروع کردیا اور ضلعی افسران معلومات اور درکار وسائل سے متعلق رپورٹس بھی طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آگئی ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز سروے شروع کردیا۔الیکشن کمیشن نے ضلعی افسران سے
عام انتخابات سے متعلق دیگر معلومات،درکار وسائل سے متعلق رپورٹس بھی طلب کرلیں۔ قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندی کا کام تیزی سے جاری ہے،،،الیکشن کمیشن نے سندھ سمیت دیگر صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردیں۔ مردم شماری 2017کے نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندی کی جارہی ہے ، سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 15سے زائد حلقوں میں عمومی تبدیلی کا امکان ہے۔ یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست 6 جون سے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔خیال رہے اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست واپس کر دی تھی۔

Leave a Comment