عمران خان کے جلسے میں شرکت کرنے کے جرم میں باپ نے بیٹے کو جائیداد سے عاق کر دیا

Advertisements

ملتان (ویب ڈیسک) دو روز قبل ملتان میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے پر والد نے بیٹے کو جائیداد سے عاق کردیا۔سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران لی گئی ایک نوجوان لڑکے کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔تصویر میں لڑکے کے ہاتھ میں ایک پلے
کارڈ موجود ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کی مرکز بن رہا ہے۔پلے کارڈ پر لڑکے نے لکھا ہوا تھا کہ ’میں کپتان کا کھلاڑی ہوں جسے والد نے ملتان جلسے میں شرکت کرنے پر جائیداد سے عاق کردیا ہے۔‘سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے پلے کارڈ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Comment