یہ رہی اصل حقیقت۔۔کتنے فیصد پاکستانی عمران خان کی حکومت جانے پر خوش ہیں؟ تازہ ترین رپورٹ آگئی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹائے جانے پر عوام دو دھڑوں میں بٹ گئے ، کچھ شہری خوش تھے اور کچھ غصے میں نظر آئے ۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 57 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پرخوشی
کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد افراد ناراض نظر آئے ۔گیلپ کے سروے کے مطابق خوش ہونے والوں میں سے71 فیصد نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کو حکومت کے جانے پر خوش ہونے کی اہم وجہ بتایا۔دوسری جانب ناراض ہونے والوں میں سے 13 فیصد اس وجہ سے ناراض تھے کہ عمران خان کو 5 سال مکمل کیوں نہیں کرنے دیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment