جب تفتیش کی گئی تو اصل کہانی کیا نکلی ؟

Advertisements

پشاور (ویب ڈیسک) سنئیر سول جج لوئر دیر کے خلاف مبینہ غلط کاری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم نے تیمر گرہ سے تعلق رکھنے والے سینئر جج پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔ تحقیقات میں خاتون عظمی بخاری کا کریمنل ریکارڈ بھی
سامنے آیا، جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ الزام لگانے والی خاتون کے خلاف پنجاب میں آٹھ ایف آئی آرز درج ہیں۔خاتون پنجاب میں رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی سمیت دس افراد کے خلاف غلط کار ی کے جھوٹے مقدمے درج کرواچکی،خاتون مقدمے درج کرواکر ان کو پریشرائز کرتی اور بھاری رقم وصول کرتی تھی۔پنجاب پولیس نے مذکورہ خاتون کا کریمنل ریکارڈ خیبرپختون خوا پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ خاتون نے لوئر دیر میں مقدمہ درج کرواتے وقت اپنا نام دعا بتایا تھا۔دوسری جانب تفتیشی ٹیم کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سے غلط کاری ثابت نہ ہوئی اور نہ ہی وہ اپنے حق میں کوئی ثبوت پیش کرسکی ہے۔ متعلقہ جج کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر اسے رہا کیا گیا ہے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment