حکومت میں تبدیلی،جہانگیر ترین نے بھی وطن واپسی کی تیاری پکڑ لی،کب کی ٹکٹ کٹوا لی

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہورپہنچیں گے۔ ترین گروپ کے رکن عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے، انہوں نے15 اپریل کو لندن سے لاہورکا ٹکٹ بک کر الیا ہے ۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین وطن واپسی کے بعد متحدہ اپوزیشن کے
وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین فروری کے آخر میں میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔

Leave a Comment