اوورسیز پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لانے کا وقت : سپریم کورٹ سے اہم ہدایت جاری ہو گئی

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چسپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی حقوق اور شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانی حاجی محمد یونس کی جائیداد کے تنازعہ سے
متعلق کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔ 19صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی مؤثر طریقے سے نہیں کرسکتے۔ فوری انصاف کی عدم فراہمی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی محرومی کی حالت میں ہیں۔

Leave a Comment