حالات آؤٹ آف کنٹرول ہونے لگے!!حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا عندیہ

Advertisements

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات میں ایک سال رہ گیا،اسی سے بڑی بیوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے عمران خان سڑکوں پر بہت خطرناک ہو گا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایک ہزار ایف سی اور ایک ہزار رینجرز طلب کر لی ہے اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج بھی بلائی جا سکتی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد پر کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی فوری اسمبلی کا اجلاس بلا لیں۔قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ 5 سال پورے کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، اسپیکر کا فیصلہ ہے کہ کس دن اسمبلی بلائیں اور ان کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتا، 15 تاریخ کے بعد عمران کی پوزیشن اور بہتر ہو جائے گی، اور ان کی قوت مزید بڑھ جائے گی میں 23 تاریخ سے روز خبریں دیا کروں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اللہ اسے عزت دے گا، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، اتحادیوں کو بھی مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے، میں نے کہا 4،5 سیٹ والے بلیک میل کررہے ہیں تو لوگ ناراض ہوگئے، ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے، چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، چوہدری شجاعت بھی میرے بھائی ہیں اور ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت کی والدہ ایک سال تک میرے لئے جیل میں کھانا بھجواتی رہیں، چوہدریوں کے احسانات کا اپنی کتابوں میں اعتراف کرچکا ہوں۔

Leave a Comment