یکم مارچ سے کن ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے ، پڑھیں خوشی کی خبر

Advertisements

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے 15 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔یہ اضافہ ڈسپیریٹی الاؤنس کی شکل میں دیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کے ڈسپیریٹی الاؤنس میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہوگا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے
سے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ایسے ملازمین جو پہلے سے 100 فیصد یا اس سے زیادہ الاؤنس لے رہے ہیں ان کو یہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے وزارت خزانہ نے وفاقی ملازمین کے ڈسپیریٹی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment