شادی سے 3 سال قبل والد کا انتقال !!! ثانیہ عاش کون ہیں؟ میڈیکل کی طالبہ سیاست میں کیسے آئی؟ جانیئے وہ باتیں جو کوئی نہیں جانتا تھا

Advertisements

پاکستان کی مشہور شخصیات اکثر اپنے منفرد انداز اور دلچسپ تبصروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی ثانیہ عاشق اپنے بیانیے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس خبر میں آپ کو انہی کے بارے میں بتائیں گے۔ثانیہ عاشق کا شمار ان نوجوان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اپنی مسلسل جدوجہد کی بدولت اب پنجاب اسمبلی میں رکن ہیں۔ 1994 کو پنجاب میں پیدا ہونے والی ثانیہ عاشق نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے ہی حاصل کی جبکہ پنجاب یونی ورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کی، ثانیہ بتاتی ہیں کہ میں میڈیکل کی طالبہ تھی اور عام طور پر میڈیکل کے طالب علموں کو سیاست اور حالات حاضر میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے شروعاتی چھ ماہ انتہائی سخت تھے، بہت سی چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں۔ ثانیہ کا کہنا تھا کہ ان سب میں مجھے میری لیڈر مریم نواز نے ٹرین کیا تھا، مریم نواز نے ثانیہ عاشق کو ہر مشکل وقت میں سپورٹ کیا ہے۔ ثانیہ عاشق مریم نواز کے قریبی کارکنان میں شمار کی جاتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق وہ مریم کی سیکریٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں۔ دوسری جانب ثانیہ بتاتی ہیں کہ آج میں جس مقام پر ہوں، اس میں میرے والد نے میرا بہت ساتھ دیا تھا۔ واضح رہے ثانیہ عاشق کے والد 2019 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ثانیہ اپنے والد سے متعلق بتاتی ہیں کہ میرے والد کو کینسر تھا اور کینسر کی تشخیص کے دو ماہ بعد ہی انتقال کر گئے۔
ثانیہ بتاتی ہیں کہ والد کی ایک تصویر ان کے پاس ہے جو انہیں ہمت اور حوصلہ دیتی ہے۔ نیب میں مریم نواز کی پیشی کے دنوں میں ثانیہ کے والد کا انتقال ہوا تھا۔ ثانیہ بتاتی ہیں اس وقت احساس ہوا کہ مریم نواز کس دکھ اور تکلیف سے گزر رہی ہیں، جن کے والد اور والدہ ان سے دور ہیں۔ ثانیہ عاشق کا خاندان سیاست سے تعلق نہیں رکھتا ہے، لیکن ان کے والد کی سپورٹ اور ان کی جماعت نے انہیں ہر لمحہ آگے بڑھنے میں مدد دی۔ ثانیہ عاشق تقریبا چھ سال کے عرصے سے مریم نواز کے ساتھ ہیں، مریم بھی ثانیہ پر نا صرف اعتماد کرتی ہیں بلکہ انہیں ثانیہ کی محنت اور لگن کا اندازہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مریم نواز ثانیہ عاشق کی شادی میں بھی خصوصی شرکت کے لیے آئیں۔ جبکہ ثانیہ کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ 25 سال کی کم عمر میں ہی قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ثانیہ عاشق کی شادی گزشتہ دنوں دلہے ابوبکر سے لاہور میں انجام پائی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment