پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا!!! سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران جسَٹس اعجازالحسن نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست کو نمبر لگنے دیں
بعد میں نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا-جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ کیا حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست میں کوئی ترمیم کی گئی ہے۔ کیا ترمیمی درخواست میں گراونڈز اور استدعا میں بھی کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔وکیل پی ٹی آئی ایڈوکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ ترمیمی درخواست میں صرف فریقین کو تبدیل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس کر دیں۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 51 کے تحت نئی حلقہ بندیاں شروع کر چکا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کا آغاز ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ پہلے درخواست کو نمبر تو لگ لینے دیں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی-دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔ مہنگائی بڑھ جائے گی اور ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گھیر کر آپ کو فیصل آباد کے گھنٹہ گھر میں مارا ہے اور آصف زرداری نے آپ کے ساتھ وہ کیا ہے
کہ نہ آپ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔ پاسپورٹ مل گیا ہے اب نواز شریف کو واپس بلائیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 وزیر خزانہ ہیں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار۔ اس جہاز سے ہی لوگ اتر جائیں گے کہ ان کے ساتھ سفر نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا اس نے عمران خان کی خدمت کی ہے اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے اور یہ لوگ زیرو ہو گئے ہیں۔ ان تمام جماعتوں کا ستیاناس ہو گیا ہے جبکہ اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو یہ عمران خان کی خدمت ہو گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سارے ادارے ہمارے ادارے ہیں اور ہمیں ان اداروں پر فخر ہے۔ مجھے عظیم افواج پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں ہے۔ اب شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے بتائیں اگر ملک ڈیفالٹ ہو گیا تو کیا کریں گے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں نگران وزیر اعظم پر اتفاق کریں، نگران حکومت لائیں اور گھر چلے جائیں۔ان کاکہنا تھا کہ ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم دباؤ پڑے، خرابیاں اتنی ہیں کہ ان پر قابو پانا ممکن تو ہے لیکن مشکلات ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

Leave a Comment