پاکستان میں آج تک کوئی وزیراعظم مدت پوری کیوں نہ کرسکا!!!! جانئے کس وزیراعظم کو کیسے اقتدار سے نکالا گیا؟

Advertisements

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں اب تک 22 منتخب اور 8 غیر منتخب وزرائے اعظم ملک کا نظم و نسق چلانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں- تاہم حیرت کی بات تو یہ ہے کہ 22 میں سے 21 منتخب وزرائے اعظم اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ (واضح رہے چونکہ عمران خان کا معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں بھی ہے تو اس وجہ سے ہم انہیں اعداد و شمار میں شامل نہیں کر رہے-)
کس وزیراعظم کو کیسے اقتدار سے نکالا گیا، آئیے دیکھتے ہیں۔ ۔بانی پاکستان وگورنر جنرل محمد علی جناح نے وزیر خزانہ لیاقت علی خان کو 14 اگست 1947 کو پاکستان کا پہلا وزیراعظم مقرر کیا تاہم 4 سال 63 دن حکمرانی کے بعد انہیں 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں قتل کردیا گیا۔ نوابزادہ لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہادت کے بعد شہید ملت کا خطاب دیا گیا۔۔پاکستان کے دوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین نے ملک میں پہلے بنگالی وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تاہم وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر 17 اکتوبر1951 سے 17 اپریل 1953 یعنی صرف ایک سال 182 دن تک فائز رہے۔گورنر جنرل ملک غلام محمد کی طرف سے 1953 میں ان کی حکومت کو تحلیل کر دیا گیا تھا۔ ۔پاکستان کے تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرہ کا تعلق بھی بنگالی برادری سے تھا اور وہ 17اپریل 1953سے 12 اگست 1955 تک وزیراعظم کے عہدہ پر براجمان رہے۔1954 میں قانون ساز انتخابات کے بعد گورنر جنرل نے محمد علی بوگرہ کی حکومت کو 1955 میں برخاست کر دیا تھا۔ ۔مسلم لیگ، عوامی لیگ اور ریپبلکن پارٹی کے اتحاد کے نتیجے میں پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی پہلے پنجابی وزیراعظم تھے جو 12 اگست 1955 سے 12 ستمبر 1956 تک یعنی ایک سال اور 31 دن تک وزیراعظم رہے- تاہم 1956 میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد انہیں ان کی اپنی پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹا دیا تھا۔ ۔حسین سہروردی کو پاکستان کا پانچواں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا لیکن وہ بھی صرف ایک سال 35 دن یعنی 12 ستمبر 1956 سے 17 اکتوبر 1957 تک وزیراعظم رہ سکے۔ماہر قانون کے طور پر شہرت رکھنے والے حسین سہروردی نے اپنی پارٹی پر کنٹرول کھو جانے اور انتظامیہ میں اتحادیوں کی حمایت کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ۔پاکستان کا چھٹا وزیراعظم بننے کا اعزاز ابراہیم اسماعیل چندریگر کو حاصل ہوا لیکن ان کا اقتدار صرف 60 روز 17 اکتوبر1957 سے 16 دسمبر1957 تک برقرار رہ سکا۔ابراہیم اسماعیل چندریگر کو ریپبلکن پارٹی اور عوامی لیگ نے اکثریتی ووٹوں سے عدم اعتماد کے باعث 2 ماہ میں اقتدار سے ہٹا دیا۔
۔پاکستان کے ساتویں وزیراعظم سرفیروز خان نون295 دن تک حکمرانی کرسکے اور 16 دسمبر 1957 کو منصب سنبھالنے کے بعد 7 اکتوبر 1958 کو وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہوئے۔ ماہر قانون سر فیروز خان کو صدر اسکندر مرزا کی جانب سے 1958 میں مارشل لاء نافذ کرنے کے نتیجے میں اقتدار سے محروم ہونا پڑا۔ ۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم وقت کیلئے وزیراعظم بننے والے نور الامین کو پاکستان کا آٹھواں وزیراعظم بننے کا اعزاز صرف 13 دن کیلئے مل سکا۔1971 میں عام انتخابات کے بعد نورالامین کو یحییٰ انتظامیہ کے تحت وزیر اعظم کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی گئی۔ اس کے باوجود وہ 1970 سے 1972 تک پاکستان کے پہلے اور واحد نائب صدر بھی تھے جنہوں نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی قیادت کی۔ ۔پاکستان کے نویں وزیراعظم کا اعزاز حاصل کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو14 اگست 1973 سے 5 جولائی 1977 تک 3 سال اور 325 دن تک وزیراعظم رہے۔انہوں نے آئین کو دوبارہ نافذ کرنے کے بعد بااختیار وزیراعظم بننے کے لیے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا- تاہم انہیں جولائی 1977 میں ان ہی کے مقرر کردہ آرمی چیف جنرل ضیاء الحق نے 1977 میں مارشل لاء نافذ کرکے وزیراعظم کے منصب سے معزول کر دیا ۔ ۔پاکستان کے دسویں وزیراعظم محمد خان جونیجو 24 مارچ 1985 سے 29 مئی 1988 تک 3 سال 66 روز تک وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے۔محمد خان جونیجو 1985 میں غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے دسویں وزیر اعظم منتخب ہوئے، اس لیے وہ آزاد ٹکٹ پر منتخب ہوئے لیکن اقتدار میں آنے سے پہلے اور اقتدار کے دوران پاکستان مسلم لیگ کی طرف ان کا واضح جھکاؤ رہا تاہم انہیں آئین میں آٹھویں ترمیم کے بعد صدر نے برطرف کر دیا تھا۔
پاکستان کی 11 ویں اور پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو دو بار وزیراعظم بننے کا اعزاز ملا ۔پہلی بار وہ ایک سال 247 دن تک 2 دسمبر 1988 سے 6 اگست 1990تک وزیراعظم کے منصب پر فائز رہیں تاہم ان کی پہلی حکومت کو کرپشن کے الزامات کے تحت برطرف کردیا گیا۔ پاکستان کے 12ویں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 3 بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ پہلی بار 6 نومبر1990 سے 18 جولائی 1993 تک 2 سال 254 روز تک وزیراعظم رہے۔صدر غلام اسحاق خان نے اپریل 1993 میں نوازشریف کی حکومت کو تحلیل کر دیا تھا جسے بعد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحال کر دیا تاہم نواز شریف نے بات چیت کے تحت عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ۔بے نظیر بھٹو کو پاکستان کی 13 ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز ملا تاہم یہ اقتدار 19 اکتوبر 1993 سے 5 نومبر 1996 تک 3 سال 17 روز تک برقرار رہ سکا۔دوسری مدت کے لیے 1993 میں دوبارہ انتخاب کے بعد بینظیر بھٹو 1995 میں عدم اعتماد سے تو بچ گئیں لیکن نومبر 1996 میں صدر فاروق لغاری نے ان کی حکومت کو برطرف کر دیا ۔ ۔میاں محمد نواز شریف کو 17 فروری 1997 میں دوسری بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا لیکن پاکستان کے 14 ویں وزیراعظم کے طور پر یہ اقتدار 12 اکتوبر 1999 کو 2 سال 237 روز تک محدود رہا۔ نواز شریف فروری 1997 میں دوسری باروزیر اعظم منتخب ہوئے لیکن اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف نے ان کی حکومت کو معزول کر کے پورے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا ۔ ۔پاکستان کے 15ویں وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک ایک سال اور 216 دن تک پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر برسر اقتدار رہے۔
میر ظفر اللہ خان جمالی نومبر 2002 میں پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔انہوں نے پرویز مشرف کی خارجہ اور اقتصادی پالیسیوں کو جاری رکھا لیکن اپنی مدت پوری نہ کر سکے اور جون 2004 میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ۔پاکستان کے 16 ویں وزیراعظم کا اعزاز حاصل کرنے والے چوہدری شجاعت حسین مختصر وقت کیلئے وزیراعظم بننے والوں میں دوسرے نمبر ہیں جو 30جون 2004سے 26 اگست 2004 تک صرف 57 دن کیلئے وزیراعظم رہے۔میر ظفر اللہ خان جمالی کی سبکدوشی کے بعد پارلیمنٹ نے چوہدری شجاعت حسین کو عارضی وزیر اعظم منتخب کیا تاہم بعد میں شوکت عزیز نے مستقل وزیراعظم کے طور پر ان کی جگہ لے لی۔ ۔پاکستان کے 17 ویں وزیراعظم شوکت عزیز نے 28 اگست 2004 کو وزیراعظم کا منصب سنبھالا اور 15 نومبر 2007 تک 3 سال 79 روز تک وزیراعظم کے منصب پر برقرار رہے۔شوکت عزیز نے پارلیمانی مدت کے اختتام پر نومبر 2007 میں عہدہ چھوڑ دیا اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جنہوں نے پارلیمانی مدت پوری ہونے کے بعد یہ نشست چھوڑ دی۔ ۔پاکستان کے 18 ویں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے والے سید یوسف رضا گیلانی 25 مارچ 2008 سے 19 جون 2012 تک 4 سال 86 دن تک سب سے طویل عرصہ حکمرانی کرنیوالے حکمران ہیں۔ان کو اپریل 2012 میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے الزام میں پارلیمنٹ کی نشست سے نااہل قرار دیا ۔ ۔پاکستان کے 19 ویں وزیراعظم راجا پرویز اشرف 22 جون 2012 سے 24 مارچ 2013 تک 275 دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر موجود رہے۔یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے الزام میں نااہل قرار دینے کے بعد راجا پرویز اشرف نے پی پی حکومت کی باقی مدت کیلئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ۔پاکستان کی تاریخ میں 3 بار وزیراعظم بننے والے میاں محمد نواز شریف کو 12ویں اور 14 ویں کے بعد ملک کے 20ویں وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- تاہم وہ تیسری بار بھی 5 سال کی مدت پوری کرنے میں ناکام رہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 2013 میں 182 اراکین کی بھاری اکثریت سے تیسری بار وزیراعظم بنے لیکن 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما پیپرز کیس کے نتیجے میں انہیں نااہل قرار دے دیا۔ وہ 4 سال 53 دن کے اقتدار کے بعد وزارت عظمیٰ سے الگ ہوئے۔ ۔پاکستان کے 21 ویں وزیراعظم کا اعزاز شاہد خاقان عباسی کو ملا اور وہ یکم اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک 303 دن کیلئے وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد پارلیمنٹ نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم منتخب کیا۔ ان کی میعاد 31 مئی 2018 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی ختم ہو گئی۔

Leave a Comment