خاتون اول تہمینہ دُرانی کہاں پہنچ گئیں؟ رو رو کر بُرا حال کر لیا

Advertisements

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد 13 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دی۔وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر خاتون اول تہمینہ درانی بھی شہر قائد میں موجود تھیں تاہم وہ وزیراعظم کے ساتھ نظر نہ آئیں۔تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خدمت خلق کے شعبہ میں
معروف شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کی تویر شئیرکی۔انہوں نے خاتون اول کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی پوسٹ میں بتایا کہ جس وقت وزیراعظم شہباز شریف بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی ،میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔علاوہ ازیں تہمینہ درانی نے ایک اور پوسٹ شئیر کی جس میں وہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ اسپتال میں موجود دکھائی تھیں۔انہوں نے لکھا کہ آج میں نے اور بلقیس نے ان کے اسپتال کے کمرے میں آنسوؤں کی ندیاں بہائیں، بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے آنسو نکل آئے،انک کی طبیعت بہت خراب ہے،جب بلقیس ایدھی نے پہلی بار مجھے خاتون اول کہا تو میں جھنجھلا گئی، بے شک ایدھی کی بلقیس کی برابری کوئی خاتون اول نہیں کر سکتیں۔.خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔شہباز شریف نے بابائے قوم کے مزار پر پھول بھی رکھے،ملکی ترقی کے لئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ شہباز شریف 23 ویں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، شہباز شریف کے ہمراہ اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلی عہدیداران موجود تھے۔کراچی آمد پر ان کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان نے شاندار استقبال کیا۔ وزیر اعظم پاکستان بذریعہ گاڑی مزار قائد پہنچے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی ڈرائیو کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Leave a Comment