وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ! کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر

Advertisements

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج خطاب کے دوران سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وہ لانگ مارچ اور معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا
اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر غیر یقینی کام کا راستہ روکا جائے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ مفاد عامہ کے لیے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من عن عملدرآمد ہو گا۔جبکہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشارت کے بعد کیا گیا۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہجوم والی جگہ پر افراتفری پیدا کر کے امن خراب کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عزت سے اقتدار میں آئے اور نہ ہی گئے۔گذشتہ تین سال سے ہماری حکومت تو نہیں تھی۔کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ سے لیس ہو کر مارچ
میں شرکت کریں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے معشیت کا بیڑہ غرق کر دیا۔عمران خان انا پرست آدمی ہیں۔جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔ محمکہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں جس کے تحت اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہیں جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا۔

Leave a Comment