’’ وزیر اعظم سے بات ہوگئی‘‘ عثمان بُزدار کے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟ علیم خان گروپ کا بڑا بیان

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلی عثمان بزدار کو تبدیل کرنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان گروپ کی وضاحت سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ہمارے تمام اراکین عمران خان کے اجلاس کے
بائیکاٹ کے مخالف ہیں۔علیم خان گروپ بھی وزیراعلی پنجاب کی فوری تبدیلی جاتا ہے، ہمارے گروپ کی طرف سے وزیراعظم سے بات ہوگی۔میاں خالد محمود نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے مسلے پر وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں ملک میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علیم خان لندن میں اپنی رہائش گاہ گئے تھے، انھوں نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین کیساتھ طے شدہ ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔

Leave a Comment