چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کب ہوئی تھی؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتا دیا

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری نثار علی خان کی ابھی نہیں چند ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی ،جس میں چوہدری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی گئی ، فیصلہ چوہدری نثار علی خان نے کر نا ہے ، آمد سے پارٹی کو فائدہ
ہوگا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سے حالیہ دنوں میں نہیں بلکہ چند ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم فیصلہ چوہدری نثار علی خان نے کر نا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو اس سے پارٹی کو فائدہ ہوگا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ’’این این آئی ‘‘ کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کی حالیہ دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات کی تردید کی خبر چلائی گئی تھی جس کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کر دی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ماضی میں ایک دوسرے بارے میں بیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطاب چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی اطلاعات اس وقت گردش میں ہیں ، اب تک ان اطلاعات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی اور چوہدری نثار کے قریبی ذرائع بھی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تردید کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی ہے اور چوہدری نثار سے 40 سال پرانا تعلق ہے۔

Leave a Comment