سستی ترین سواری،پاکستان میں الیکٹرک 125بائیک متعارف، صرف 30روپے میں 200کلومیٹر سفر طے کریں

Advertisements

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں سستی ترین الیکٹرک بائیک متعارف کروانے کی تیاریاں۔ اردوخبروں کی معروف ویب سائٹ نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ پاکستان میں 125سی سی موٹرسائیکل متعارف کروائی جارہی ہے جو محض ڈیڑھ یونٹ کی بجلیچارجنگ پر 150-200کلومیٹر تک سفر کرے گی۔پاک الیکٹرک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موٹرسائیکل کی رفتار 90-100کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور
ایک دفعہ چارج کرنے پر 150-200کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔اس موٹرسائیکل کی خاص بات اس میں استعمال ہونیوالی بیٹری ہے جو کہ اس کی مائیلیج بڑھانے میں سب سے اہم کردار ادا کرے گی۔اس بیٹری کا لائف سپین دس سال تک ہو گا جبکہ چھ ماہ تک موٹرسائیکل کی سروس وارنٹی بھی دی جائیگی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment