بابر اعظم کا رشتہ کس نے مانگ لیا؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر، ہر کوئی حیران رہ گیا

Advertisements

لاہور (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان سے ایک خاتون مداح نے کپتان بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیا۔شاداب خان کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران جہاں ٹوئٹر پر چاہنے والے ان کے ایک جواب کے منتظر تھے وہیں ایک خاتون مداح کے ٹوئٹ نے شاداب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
خاتون مداح نے شاداب خان کے بنائے آسک شاداب کا استعمال کرتے ہوئے شاداب خان سے کہا کہ مجھے جواب نہیں بابر اعظم کا رشتہ چاہیے، شاداب خان میرے لیے یہ کام کردیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شاداب نے لکھا کہ آپ اس کام کے لیے بابر اعظم کی فیملی سے رابطہ کریں۔خیال رہے کہ رواں برس جون میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی کپتان بابر اعظم کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔ایک شو میں احمد شہزاد نے بھی بابر اعظم کے حوالے سے اسی قسم کا انکشاف کیا تھا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment