ڈسکہ (نیوز ڈیسک) پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی رکشہ پر فائرنگ سے شادی میں شرکت کیلئے جانے والی خاتون سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کا اظہر اپنی اہلیہ تنزیلہ، بہن اور بہنوئی
کے ساتھ شادی میں شرکت کرنے رکشہ میں گاؤں جارہا تھا کہ پٹرولنگ پولیس اکبر پوسٹ کے تھانیدار وقاص نے ناکہ پر رکشہ نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں گولی تنزیلہ کے سر میں جا لگی اور وہ موقع پرہی دم توڑگئی، صدر پولیس نے اہکار کو گرفتار کرلیا ہے ، جس نے اقرار جرم کرلیا۔مقتولہ کے خاوند نے پولیس موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی نے نہیں روکا تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے فورنعش کی ہدایت کردی۔مقتولہ کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ