حکومت جانے کے بعد یہ کام ضرور ہوگا، حامد میر کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Advertisements

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ جب یہ حکومت ختم ہو گی تو اس خط کی تحقیقات ہوں گی تو عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر یہ خط 7مارچ کو آیا تھا تو اسے پہلے پارلیمنٹ میں
کیوں نہیں لایا گیا ہے؟انہوں نے وزیراعظم اور ان کے وزراء سے سوال کیا کہ اگر یہ بیرونی سرگوشیاں ہیں تو اس غیرت مند قوم کو بتا دیں کہ آپ کو یہ خط 7مارچ کو آیا لیکن اس کو او آئی سی کے اجلاس میں کیوں نہیں رکھا گیا؟کیوں اس ملک کے سفیر کو مدعو کیا گیا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے جانے کے بعد اس خط کی تحقیقات ضرور کی جائے گی کہ کس طرح وزیراعظم نے اس خط کو جلسے میں لہرایا تھا تو تب وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس جائیں گے۔حامد میر نے مزید کہا کہ قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment