آئندہ بجٹ میں عوام کو کیا ریلیف ملے گا؟ بڑی خوشخبری سامنے آگئی

Advertisements

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نئی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے وفاقی بجٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ بجٹ میں کم آمدن والوں پر ٹیکس بوجھ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے بجٹ میں ریلیف اقدامات کئے جائیں
گے، تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کی جائے گی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں انکم ٹیکس پر چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موجودہ فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ سالانہ تنخواہ وصول کرنے پر ٹیکس عائد ہے، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا کہا ہے۔

Leave a Comment