’’اگر ادارے نیوٹرل رہے تو ۔۔۔۔‘‘ الیکشن کب ہونگے؟ اینکر عمران ریاض خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل رہے تو 3 مہینوں میں الیکشن ہو جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت تگڑی نہیں ہے ،اگر ایک بھی اتحادی ادھر ادھر ہوا تو حکومت گر جائے گی ،ایسے میں اگر
ادارے شہباز شریف کو نہ بچائیں تو جلدی الیکشن ہو جائیں گے ۔نجی نیوز چینل” اے آر وائی نیوز” کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکر پرسن نے کہا کہ لیٹر گیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کا ماننا تھا کہ یہ خط جعلی ہے ،آج آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے ثابت ہو گیا کہ یہ جعلی خط نہیں تھا بلکہ اس کا وجود ہے۔ اب اس بات کو لے کر بحث ہو رہی ہے کہ سازش ہے یا نہیں ، یہ بات انکوائری کے بعد ثابت ہوگی کہ یہ سازش تھی یا نہیں۔

Leave a Comment