حکومت ہِل گئی!! 2وزراء کا مستعفی ہونے کا اعلان، استعفے بوزیر اعم کو بھجوا دیئے

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں وفاقی وزراء اب سے کچھ دیر بعد مستعفی ہونے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور امین الحق کچھ دیر میں استعفے دے دیں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کسی حد تک کہہ سکتے ہیں معاملات طے ہوگئے ہیں، تاہم توثیق
رابطہ کمیٹی کرے گی۔سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے معاہدے کی توثیق لیں گے، پیپلز پارٹی سی ای سی سے توثیق لے گی، معاہدے کا باضابطہ اعلان شام 4 بجے میڈیا کے سامنے ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو بڑا سرپرائز دیا، اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس پر دستخط ہوگئے۔ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھودی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے۔

Leave a Comment