2یا 3مئی۔۔عید کس تاریخ کو ہو گی کئی دن پہلے ہی اعلان کردیاگیا

Advertisements

سعودی عرب میں رواں برس عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے،جبکہ پاکستان میں عید3 مئی کو ہونے کا امکان ہے ۔ سعودی عرب کی موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’رواں برس عیدالفطر کب ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو بہت سے لوگوں کی طرف سے اکثر پوچھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی چھٹیوں،
تقریبات اور ریزرویشن کا پہلے سے بندوبست کریں۔‘انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا الحمد اللہ۔ اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی، باقی خدا ہی بہتر جانتا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر تفصیل بھی بتائی اور ساتھ لکھا کہ ’30اپریل کو رات گئے شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی، یکم مئی کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور 2 مئی پیر کو فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی۔‘جبکہ پاکستان میں عیدالفطر 3مئی بروز منگل کو ہونے کا قوی امکان ہے مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment