پورے گھر کی اکٹھے ہو کر گیس آنے کی دعا، چولہا جلایا تو کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

Advertisements

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گیس کی بندش نے ملک بھر میں عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ لوگ کھانے کے اوقات میں ٹھنڈے چولہے کو ترسی نگاہوں سے دیکھتے اور حکومت کو کوسنے دے کر جی ہلکا کرنے کا چارہ کرتے ہیں۔ ایسے میں کراچی کی ایک فیملی نے کچھ ایسا کام کر ڈالا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو ہنسی کا
ایک طوفان آ گیا۔ اس فیملی کا تعلق ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کراچی سے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوری فیملی کچن میں چولہے کے سامنے اکٹھے ہو کر گیس آنے کی ’باجماعت‘ دعا مانگتے ہیں اور پھر خاتون خانہ چولہے کو دیا سلائی دکھاتی ہے اور چولہا جل اٹھتا ہے جس پر پوری فیملی خوشی سے اچھل کود کرنے لگتی ہے۔یہ ویڈیو سمیر میر شیخ نامی شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں گیس کی شدید بندش ہے اور اس کی وجہ کوئٹہ میں شدید سردی بتائی جا رہی ہے۔ حکام کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ کوئٹہ میں سردی کے دوران گیس کی کھپت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے کراچی کو سپلائی کم ہو جاتی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment