پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب ہوں گی ؟حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Advertisements

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں مٰیں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے حصے میں
پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جبکہ دوسرے فیز میں باقی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔ 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور ، سیالکوٹ ، نارووال ، فیصل آباد ، ساہیوال ، گجرات ، گوجرانوالہ ، پاکپتن ، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، وہاڑی ، خانیوال ، لاہور ، خوشاب ، حافظ آباد ، ملتان ، لودھراں ، بہاولپور ، بہاولنگر ، سرگودھا ، منڈی بہاؤالدین ، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں ۔ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور ، لیہ ، جہلم ، میانوالی ، اٹک ، مظفرگڑھ ، چکوال ، بھکر ، راولپنڈی ، رحیم یارخان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment