پنجاب حکومت کا اہم اقدام،سکول جانے والے بچوں کو اب کلاس میں ہی دودھ فراہم کیا جائے گا

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک) اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی لانچنگ تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ
ہے۔ جس پرقابوپانے کے لیے حکومت نے اسکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چھ ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے اناسی پرائمری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ تقریب سے راجہ یاسر ہمایوں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment