نکاح نامہ اور حق مہر!لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ دیدیا

Advertisements

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق سماعت ہوئی ، جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی مین دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی کی جانب سے جاری اہم فیصلوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ حق مہر کے کالم
میں ترمیم کی جائے، نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کےلیے علیحدہ کالم بنایا جائے، اور نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں، نکاح نامے میں اشیاء کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے، حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment