موٹروے پر ایک اورحوا کی بیٹی کی عزت تار تار،لڑکی کو کیا کہہ کر کار میں بٹھایا اور ساتھ لے گئے ؟ہوشرباتفصیلات آگئیں

Advertisements

گوجرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرہ موٹروے پر 18 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک
پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹر وے پر کار میں ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جا کر موٹر وے پر ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیاگیا ہے اور اب ڈی این اے کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاہے ، ان کا کہناتھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قانون مطابق کارروائی کی جائے ، متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment