بچوں کی موجیں۔۔۔!!! موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا

Advertisements

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ۔ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ۔ تعلیمی اداروں میں موسمِ
سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی ۔ این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی ۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ واضح رہے گزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں وزارتِ صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی ۔ اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment