ڈیفنس لاہور سے حیران کن واقعہ کی خبر ۔۔۔

Advertisements

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس سی میں دو لڑکیوں کیساتھ مبینہ اجتماعی غلط کاری ، تین ملزموں نے گھر میں گھس کر لڑکیوں کو غلط کار ی کا نشانہ بنانے کے بعد 3موبائل فونز اور 45ہزار روپے بھی چھین لئے، شور مچانے پر پولیس نے ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دوملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کرنا شروع کر دیئے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے گاؤ ں گوہاوا ٹبہ کی رہائشی نورین اپنی دو بہنوں اور دوست کے ہمراہ گھر میں موجود تھی، 3نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اور انہوں نے حرا اور نو ر ین کوزبردستی غلط کاری کا نشانہ بنا یا اور بعد ازاں ملزمان نے ان سے 3موبائل فونز اور 45ہزار روپے چھین لیے،اس دوران متاثرہ لڑکیوں کے شور مچانے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی نورین کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت پاکپتن کے رہائشی عابد علی کے نام سے ہوئی ہے،متاثرہ لڑکیوں کا معائنہ کروایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرنے سمیت متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے، مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Leave a Comment