ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان !!!! امیدواروں کو بالائی عمر میں بڑی رعایت مل گئی

Advertisements

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی۔عثمان بزدار نے سرکٹ ہائوس ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں کرے گی، پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے، جس کے لئے امیدواروں
کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اپنی اصل منزل سے دور ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے، ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈ ل کا کوئی داغ نہیں، میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوں۔مشیر حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار عاجزی اور انکساری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں عثمان بزدار جیسا عوامی خدمت سے سرشار وزیر اعلی ملا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کا دور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دور ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment