منخرف اراکین کی شامت آگئی! پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد کا کہنا ہے کہ 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف
ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کل وزیر اعظم نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا ہے ، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں۔ سیکرٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیے جارہے ہیں جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

Leave a Comment