عثمان بُزدار بھی اسلام آباد طلب! کونسی ذمہ داریاں مل سکتی ہیں؟ بڑی خبر آگئی

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ,عثمان بزدار اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پنجاب اسمبلی توڑے جانے اور عثمان بزدار کو اہم ذمہ داری سونپے جانے امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے ساتھ میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی ہے، وزیراعظم سے ان
سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور آنا متوقع ہیں، عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید وزیراعظم کو پنجاب میں نمبر گیم پر بریف کریں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب آج وزیر اعظم عمران خان سےملاقات کریں گے۔جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم سے گورنر پنجاب آئندہ لائحہ عمل سےمتعلق رہنمائی لیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان ہے، عثمان بزدار کو گورنر پنجاب بطور نگراں وزیراعلیٰ فرائض کا کہہ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا ۔

Leave a Comment