’’عمران خان کو 3دنوں میں ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ۔۔۔۔‘‘ سلیم صافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینئر صحافی ، کالم نگاراور اینکرپرسن سلیم صافی نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور پیغام جاری کیا ہے کہ ”سرپرائز۔سرپرائز۔سرپرائز۔۔۔27 کے جلسے میں سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے وزیر اعظم کو اس سے پہلے کے3 دنوں میں ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے
قابل ہی نہیں رہیں گے۔“اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 27 مارچ کو پوری قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوںنے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آج ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے اور کرپشن کر رہا ہے، پیسے باہر بھیج رہا ہے، وہ اکٹھا ہو کر ہو کر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ ساری قوم 27 تاریخ کو میرے ساتھ نکلے، صرف ایک پیغام دینے کیلئے کہ یہ جو ملک میں جمہوریت اور قوم کے خلاف جرم ہو رہا ہے، چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم اس کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کو قوم نکلے تاکہ سارے پاکستان کو چل جائے اور آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے اس ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اسی روز اپوزیشن نے بھی اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment