دبئی میں مقیم ایک پاکستانی کی قسمت کیسے اچانک کھل گئی اور ارب پتی بن گیا ؟ حیران کن خبر

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک) بیرون ملک روزگار کی تلاش میں گئے ہوئے ایک پاکستانی کی دبئی میں 2 کروڑ درہم یعنی 84 کروڑ پاکستانی روپے کی لاٹری نکل آئی۔ قسمت کے دھنی محمد حسن شارجہ کے رہائشی ہیں، جو اس اچانک ملنے والی لاٹری پر پہلے تو یقین نہ کر پائے پھر جب یقین ہوا تو خوشی سے نہال ہوگئے اپنی لاٹری نکلنے پر اس شخص نے کہا
کہ ’مذاق نہ کریں، کیا سچ میں یہ میں ہی ہوں؟‘ محمد حسن نامی یہ شخص اس وقت شارجہ میں مقیم ہے۔ اس نے فون کال پر کہا کہ مجھے یہ یقین نہیں آرہا، مجھے اس پر یقین کرنے کے لیے کچھ کرنا پڑے گا۔ پچھلے ماہ یہ لاٹری فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک نرس کے حصے میں آئی تھی اور وہ ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کا انعام اپنے نام کر چکی ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں صاحب آباد کے ایک تھانے میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے انہیں انوکھی شکایت کی۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ واپس پر اپنی دلہن کو ساتھ لے آیا ۔خاتون نے کہا ”میں نے آج اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا، لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ساتھ اس کی بیوی تھی۔میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں”۔ اسی دوران دولہے 26 سالہ گڈو نے بتایا ”میں نے سویتا سے 2 ماہ پہلے ہردوارکے آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی، تاہم اس وقت گواہوں کی کمی کے باعث ہم شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔میں نے بعد میں بھی ہردوار جا کر سرٹیفیکیٹ لینے کی کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔“ گڈو نے مزید بتایا ”ہردوار سے واپسی پر سویتا دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، تاہم آج میں نے فیصلہ کیا کہ اسے اپنی ماں کے گھر لے آؤں۔

Leave a Comment