ملک کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے ،درو دیوار ہل گئے

Advertisements

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت گردو نواح میں تقریباً ہفتے کی صبح 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز قلات سے 40 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی. دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر جبکہ بٹگرام ، بالا کوٹ اور مانسہرہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھلی جگہوں پر اکھٹے ہوئے۔ تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے ضلع خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان اورگہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment