وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس طلب کر لیا!کرنسی نوٹس کی تبدیلی کی تاریخ سے متعلق بڑے ٖفیصلہ متوقع

Advertisements

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، جس میں 35 نکاتی ایجنڈے پر غور جبکہ کچھ کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری، قازقستان کی سیکٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں
افغان شہریوں کےدوسرے ملک جانےکیلئےسرزمین کے استعمال کی اجازت، شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ، افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی بھی شامل ہے، جس پر غور کیا جائے گا جبکہ بین الاقوامی این جی اوزکی ویزا پالیسی اسٹریم لائن کرنے اور افغانستان میں عالمی فلاحی اداروں کے کاموں کےمیکنزم کی منظوری دےجائے گی۔پاکستان،عراق ایئرسروسز معاہدےمیں کوڈ شیئرنگ ، پرانےکرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جائے گی جبکہ چینی کمپنی کے تینتیس فیصد آپریٹرشپ پی پی ایل کو منتقل کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں اوگرا کی سالانہ رپورٹ2019-20 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی اجلاسوں کےفیصلوں کو توثیق دیے جانے کا امکان ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment