25 اور 26 دسمبر سے سائبرین ہواؤں کی ملک میں انٹری، درجہ حرارت کتنا گِر سکتا ہے؟

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک ) 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہورہی ہے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اور ہندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر
کر سکتی ہیں اور اس دوران 26 دسمبر صبح 8:41 بجے مکمل سورج گرہن ہوگا جو صبح 10.41 بجے ختم ہوگا یہ 20 سال میں بدترین سورج گرھن ہوگا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ہے ۔ ہم گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اس کا شکار ہو سکتے ہیں لہٰذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں ۔اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں ۔اس سردی کی شدید لہر سے سانس و دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ھونگے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باھر نہ نکلنے دیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment