یکم جنوری 2022 کا پہلابڑا تحفہ۔۔پٹرول کتنے روپے فی لیٹرسستاہونے والا ہے؟ حکومت نے عوام کو خوش کر دیا

Advertisements

پٹرول سستا ہونے کی امید لگائی عوام کو یکم جنوری کو نئے سال کا تحفہ دینے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو کے دوران یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پہلی تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے
گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 5 روپے فی لیٹر پٹرول سستا کیا، جبکہ پٹرولیم لیوی بھی کم کردی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں کچھ روز قبل خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد بھی مزمل اسلم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔جبکہ یاد رہے کہ 15 دسمبر کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خرشخبری سنائی تھی۔ حکومتی فیصلے کے تحت 16 دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 31 دسمبر تک کیلئے کیا گیا۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی تھی۔

Leave a Comment