بارشیں یا دُھند۔۔؟؟آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟

Advertisements

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند / اسموگ پڑنے کا امکان ۔ اسلام آباد میں موسم شدید سرد جبکہ صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔کشمیر اور ملحقہ پہا ڑ ی علا قوں میں موسم
شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔میدانی علاقوں میں شدید دھند/ اسموگ چھائے رہنےکی توقع۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد/ جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 16، اسکردومنفی 14،استور،بابوسرمنفی10،گلگت ،گو پس منفی 09،کوئٹہ منفی 08، کا لام منفی07،پلوامہ ، اننت ناگ ، ہنزہ منفی 06،دیر ،شوپیاں، بارہ مولہ ،سری نگر، بگروٹ، قلات، مالم جبہ،راولاکوٹ میں منفی05 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment