لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال !!!!علیم خان نے بھی خاموشی سے بڑا قدم اٹھا لیا

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ’پی ٹی آئی‘ نکال دیا۔عبدالعلیم خان کی جانب سے ’پی ٹی آئی‘ نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلیو ٹک مذکورہ سوشل میڈیا کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر؎
ہٹایا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے معاملے پر علیم خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیاذرائع کے مطابق علیم خان گروپ پرویز الہی سے متعلق مشاورت سے جواب دے گا۔علیم خان گروپ ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے، علیم خان آج اپنے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور مسلم لیگ(ق)کے درمیان پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پاگیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی مسلم لیگ ق کے پاس ہوگی، سپیکر تحریک انصاف سے ہوگا۔ سینئر وزیر بھی تحریک انصاف کا ہو گا، وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment