فرح خان اور احسن جمیل گجر کرپشن کے ماسٹر نکلے!!! چچا زاد بھائی حارث میراں نے دونوں کا کچا چٹھا کھول دیا

Advertisements

گجرات (نیوز ڈیسک ) احسن جمیل گجر کے چچا زاد بھائی حارث میراں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں سارا شہر ان کی کرپشن کے گن گا رہا تھا ،انہوں نے بہت کرپشن کی، فرح اور احسن جمیل گجر کرپشن کے ماسٹر رہے ہیں،چیف جسٹس سے درخواست ہے ان کی کرپشن پر کمیشن بنائیں ، ثبوت میں لیکر آونگا،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے
مطابق حارث میراں نے کہا کہ تین سال سے کیس چل رہا ہے،فرح خان پیش نہ ہوئی،میری ہی زمین پر قبضے کرنے پر مجھ پر مقدمہ درج کروادیاگیا،اصل کرپشن انہوں نے گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر کی،ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی ٹوٹلی غیر قانونی طور پر لیا،ہماری زمین ہتھیا کر اداروں کے ساتھ ملکر انہوں نے این او سی لے لیا،سوسائٹی کی مالیت 27 ارب کے قریب بنتی ہے۔جیو نیوزکے پروگرام میں احسن جمیل کہہ رہے تھے میرے پاس کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رہا ،وہ گوجرانوالہ میں ضلع ناظم 1997 کے رہ چکے، میں نے انصاف کے حصول کیلئے سب اداروں کے دروازے کھٹکھٹائے آج تک کچھ کارروائی نہ ہوسکی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اقبال گجر نے فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے نے خاندان سے بغاوت کرتے ہوئے پہلی بیوی اور بچوں کے ہوتے ہوئے شادی کی ، میرا فرح خان سے کوئی تعلق اوررابطہ نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پہلی بیوی میری انتہائی قریبی رشتہ دار اور میری بیٹیوں کی طرح ہے، اس کے بچے ہیں میں ان کا سر پرست ہوںمیں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا جتنا مرضی سمجھدار ہو عمران خان جتنا سمجھدار تو نہیں ، عمران خان پھر کس طرح خواتین کے چنگل میں آگیا،اس طرح میرا بیٹا بھی ا س کے چنگل میں آگیا۔ میرا فرح خان سے کوئی رشتہ اور نہ رابطہ ہے ، میں نے کبھی اس کو بہو تسلیم ہی نہیں
کیا ۔فرح خان کے خاندان کاپس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ۔ فرح کا شوہر میر ابیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کو باغی کر کے شادی کی تھی لیکن میں نے اسے کبھی بہو تسلیم نہیں کیا ۔ع لاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔ فرحت شہزادی جو کہ فرح گجر اور فرح خان کے نام سے بھی معروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تقریب بھی فرحت شہزادی کے گھر منعقد ہوئی تھی۔ اپوزیشن رہنماؤں اور عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے فرح خان پر سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ہر تقرری و تبادلے پر فرح خان لاکھوں روپے وصول کرتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان کے عثمان بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے فرح خان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔اس دوران فرح نے مختلف شہروں میں متعدد جائیدادیں خریدیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔دستاویزات کے مطابق
فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔ دستاویزات کے مطابق فرح خان نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف۔7/2 میں 933 اسکوائر گز کا مکان ظاہر کیا ہے جو کہ انہوں نے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ٹیکس سال 2018 میں انہوں نے کچھ فائل نہیں کیا لیکن عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے ایک سال کے اندر فرح خان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پاکستان میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 699137839 روپے اور 15749479 روپے پاکستان سے باہر جو کہ یو اے ای میں ایک فلیٹ کی صورت میں تھے۔ اس طرح پاکستان اور پاکستان سے باہر ان کے مجموعی اثاثے 714887318 روپے تھے جب کہ ٹیکس سال 2020 میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 740300166 روپے تک پہنچ گئے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment