تعلیمی ادارے کب سے کب تک بند ہونے والے ہیں؟شفقت محمود نے پھر طلباء کو سرپرائز دے دیا

Advertisements

وفاقی وزیرتعلیم نےاپنے ایک بیان میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کرنے کا عندیہ دے دیا، شفقت محمود نے اعلان کیا کہ اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی ۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےوزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے کورونا وبا پھیلی
ہے ہم نے سارے فیصلےبین الصوبائی تعلیمی کانفرنس کے تحت کئے ہیں اور اب بھی مل کر کریں، ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں لیکن عمومی طور حالات مزید خراب نہ ہوں تو تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائیں گے۔اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی ۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں کا بند نہ کیا جائے،ایک سوال کا جواب پنجابی زبان میں دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو نہیں روکا کہ آپ اپنی زبان میں پڑھائیں یا نہ،ہم نے صوبوں کو یہ کہا کہ نصاب جو کہ وہ سنگل نیشنل کریکولم کا یکساں ہے ۔وہ اپنی صوبائی زبانی میں پڑھاناچاہتے ہیں تو اس میں کوئی دقت نہیں۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو نیا نصاب لائے ہیں وہ کراس ون ٹو فائیو ہے، تاریخ اس میں آگے آئے گی جس میں عالم اسلام اور پاکستان کے ہیروز کا ضرور ذکر ہوگا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment