16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے
کی تجویز پیش کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے ۔ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں ۔ قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا ۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ